قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف آج بعد دوپہر تین روزہ دورے پر بھمبر پہنچیں گے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف آج بعد دوپہر تین روزہ دورے پر بھمبر پہنچیں گے بھمبر آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا تین روزہ دورے کے دوران قائم مقام وزیراعظم مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے تفصیلات کے مطابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف تین روزہ دورے پر آج بعد دوپہر بھمبر پہنچیں گے موصوف دوسری مرتبہ قائم مقام وزیراعظم بنے ہیں قائم مقام وزیراعظم بننے کے بعد بھمبر آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور راہنما ان کا والہانہ استقبال کرینگے تین روزہ دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع بھمبرکی معروف سماجی تنظیم وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ کے زیر اہتمام بھمبر سماہنی روڈپر سکا تالاب کے مقام پر مسافروں
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع بھمبرکی معروف سماجی تنظیم وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ کے زیر اہتمام بھمبر سماہنی روڈپر سکا تالاب کے مقام پر مسافروں اور اہل علاقہ کے لئے پینے کے صاف پانی کا فلاحی منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ۔واٹر سپلائی کے فلاحی منصوبے کا افتتاح میرپور کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت آزادکشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد محمود بٹ اور ڈائریکٹر اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال خان نے کیا جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین بنڈالہ راجہ محمد انور خان ضلع زکواة کمیٹی بھمبر کے سابق چیئرمین و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں ،تحصیل زکواة کمیٹی کے سابق چیئرمین چوہدری فضل الرحمن ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ غلام ربانی خان ،وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بھمبر کے صدر راجہ خاورالصمد،نائب صدر راجہ وسیم انور خان ،مسلم لیگ (ن)بنڈالہ کے صدر راجہ مسعود انور خان ،وادی ویلفیئر آرگنائزیشن سعودی عرب برانچ کے صدر حاجی نذیر احمد خان ،سکا تالاب کی فلاحی تنظیم کے چیئرمین چوہدری محمد فاروق و اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔پینے کے صاف پانی کا یہ منصوبہ وادی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مکمل کیا گیا ہے جبکہ میرپور کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت ارشد محمود بٹ کی وساطت سے حاجی محمود آف برطانیہ کے ورثا کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال خان نے کہا کہ بھمبر سماہنی روڈ پر سکا تالاب کے مقام پر پانی کی شدید قلت تھی اور آج بھی یہا ں کے رہنے والے دور دراز سے پانی لاتے تھے لیکن میرپور کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت ارشد محمود بٹ کے تعاون سے وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ میں سکا تالاب کے مقام پر واٹر سپلائی کا فلاحی منصوبہ مکمل کر کے اہلیان علاقہ اور مسافروں کے لئے ایک بہت بڑی سہولت مہیا کر دی ہے اب اہلیان علاقہ اور مسافروں کو روڈ سائید پر پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا ہو گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ نے پورے علاقے میں بڑے بڑے فلاحی منصوبے مکمل کیے ہیں ۔جن میں اہم منصوبہ جات بنڈالہ ویلفیئر ماڈل ہسپتال ،بھمبر سماہنی روڈ پر مسافروں کے لئے انتظار گاہیں ،تعلیم ،صحت عامہ اور صحت و صفائی کے لئے بے شمار منصوبے مکمل کیے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے ہی دلی سکون ملتا ہے۔انھوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں آزادکشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ارشد محمود بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماہنی اور بھمبر کے علاقہ میں وادی ویلفیئر آرگنائزیشن نے بڑے بڑے فلاحی منصوبے مکمل کیے ہیں۔اس کے لیے وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ کے صدر و دیگر عہدیداران و اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سکا تالاب جیسے دور دراز علاقے میں جہا ں پر پانی نایاب تھا ۔واٹر سپلائی کامنصوبہ مکمل ہونا اور بالخصوص بورنگ کے ذریعے اتنا وافر مقدار میں پانی کا آنا صرف اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کرم سے ممکن ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے تعاون کرنے پر حاجی محمد محمود مرحوم کے ورثاء شکریہ کے مستحق ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوںکو بزور بازو دبا کر ان کا حق آزادی چھین نہیںسکتا بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوںکو بزور بازو دبا کر ان کا حق آزادی چھین نہیںسکتا انشاء اللہ ایک دن کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گئے پاکستانی و کشمیری اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں بھارت طاقت کے نشے میں مست ہو کر کشمیریوں پر مظالم کرنا بند کرئے آج کے دن بھارت نے اقوام متحدہ کی جھوٹی قرار داد پر مہاراجہ کشمیر کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کیںجس کی وجہ سے آج تک کشمیری آزادی کے حق سے محروم ہیں۔ آر پار کے کشمیری جب تک کشمیر مکمل آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت آج کی تاریخ کو یوم سیاہ مناتے رہیں گئے ۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے یوم سیاہ کے حوالہ سے اپنے جاری کیے گئے بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت اور مہاراجہ نے جھوٹی قرار داد کے ذریعے کشمیر میں فوج کشی کی جس کی وجہ سے گزشتہ 67سالوں سے کشمیری اپنے پیدائشی حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مکار اور دشمن ملک ہے جس سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے آج کے حکمرانوں کو بھارتی مظالم نظر نہیں آرہے ہیں مسئلہ کشمیر ایک اہم ترین مسئلہ ہے جس کے فوری حل کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر میں رائے شماری اور ان کے بنیادی حق آزادی کو مہیا کرنے کیلئے ہر ملک کو اپنا کرداراداکرنا چاہیے اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کو آزاداور آر پار کے کشمیریوں کواکٹھے رہنے کا پورا حق دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلہ پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اس کے فوری اور دیرپا حل کیلئے جامعہ حکمت عملی ترتیب دے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق آزادی نہیں مل جاتا اس وقت پاکستانی و کشمیری عوام اپنے ان بھائیوں کے اس حق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کڈھامہ ڈھمک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمالک اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کڈھامہ ڈھمک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمالک اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے خطے کا امن تباہ کرنے سے باز رہے کشمیری ایسے ہتھکنڈوں سے گبھرانے والے نہیں ہر حال میں حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کڈھالہ ڈھمک کے عوام کو موجودہ حکومت جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے کڈھالہ ، لکڑی منڈی اور ملوٹ کے عوام کے حقوق کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے اور کسی بھی علاقے کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا نہیں رکھنے دینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نہ صرف آزاد کشمیر کے لوگوں کے حقوق غضب کر رہی ہے بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے اصل مقصد سے رو گردانی کی مرتکب ہے آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے لیکن تحریک آزادی کو بالکل سرے سے ہی ختم کر نے کی سازشیں عروج پر ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران خطہ جنوبی ایشیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہیں کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے عالمی برادری کو اپنی خاموشی توڑ کر اس کا نوٹس لینا چاہیے وگرنہ اس کے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں بارش نے موسم سرما کی آمد کا اعلان کر دیا بار ش سے علاقہ میں جل تھل سردی کی شدت میں اضافہ لوگوں بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں بارش نے موسم سرما کی آمد کا اعلان کر دیا بار ش سے علاقہ میں جل تھل سردی کی شدت میں اضافہ لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بھمبر اور دیگر نواحی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی بارش کے بعد موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا بھمبر میں ہونے والی بارش نے بھمبر میں سردی کی آمد کا اعلان کر دیا موسم سرد ہو جانے پر لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے جبکہ شہر میں خشک میوئوں کی دوکانیں بھی سجنے لگیں اور ٹی سٹالوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوورسیز راہنماحاجی راجہ پرویزاختر آف بانڈی ،اوورسیز راہنماراجہ اظہرالرحمن،راجہ افراسیاب ایڈووکیٹ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اوورسیز راہنماحاجی راجہ پرویزاختر آف بانڈی ،اوورسیز راہنماراجہ اظہرالرحمن،راجہ افراسیاب ایڈووکیٹ، صوبیدار نصر الرحمن، سہیل عماد،مہتاب الرحمن، بابوعتیق الرحمان، توقیر الرحمن ،راجہ ساجد پرویز، راجہ ناصر، راجہ فیضان عارف، بلال رشید، وحید رشید، احسان بانڈی، اشفاقنے راجہ امجدپرویز علی خان کوکمشنرمیرپورڈویژن تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موصوف خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔پہلے بھی کمشنرمیرپورڈویژن اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔انھوں نے راجہ امجد پرویز علی خان کی بطور کمشنر میرپور ڈویژن تعیناتی پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر عابد علی کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے کہا کہ راجہ امجد پرویز علی خان باکردار اور اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک آفیسر ہیں ۔