یونس خان اچھے کرکٹر ہی نہیں بہترین انسان بھی ہے: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

ان کے چیئرمین بننے کے بعد سے ٹیم شکستوں کے بھنور میں پھنسی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بغیر آسٹریلیا جیسی ورلڈ کلاس ٹیم کو ہرانا کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یونس خان کو دس سالوں سے جانتے ہیں وہ اچھے کرکٹر ہی نہیں بہترین انسان ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ یونس خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا یا نہ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے۔