لاہور (جیوڈیسک) اداکار فواد خان کی جانب سے سرمد کھوسٹ کی بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پہلی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر سرمد نے لاعلمی کااظہار کر دیا ہے۔
’’واضح رہے کہ فواد خان کی جانب سے گزشتہ روزایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سرمد کھوسٹ نے انھیں اپنی پہلی فلم میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا لیکن تاحال انھوں نے فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا۔
اس خبرکے حوالے سے جب سرمد کھوسٹ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کو بتایا کہ فواد خان ایک اچھا اداکار ہے اور میں نے کبھی ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے مخالف کوئی بیان نہیں دیا۔
جہاں تک بات ان کواپنی فلم میں سائن کرنے کی ہے توایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ یہ بے بنیاد خبرہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔