دھرنا سیاست ناکام اور قوم کو تقسیم کرنے والے عناصرخود تقسیم ہو چکے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا سیاست ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور یوم آزادی پر قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر خود تقسیم ہوچکے ہیں۔

لندن میں مسلم لیگ (ن)کے رہ نماؤں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ان حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

دھرنوں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود حکومت نے تحمل، برداشت اوررواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دھرنا سیاست ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور یوم آزادی پر قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر خود تقسیم ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں وہ برطانوی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔