کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہال میں تقریب منعقد

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین ہارون آباد کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 67سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ روز جناح ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کی خاطر پر امن جدوجہد کر رہا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ ان کی پر امن جدوجہد کی اخلاقی اور اصولی حمایت کی ہے حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور کشمیریوںنے اپنے حق کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

اگر سکارٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کے سلسلہ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو مسئلہ کشمیر کو بھی اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کی گئی جس میں کثیر تعداد میں شرکاء نے کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔

kashmir Program

kashmir Program