لاہور (جیوڈیسک) تبلیغی جماعت کے سنئیر رہنما مولانا جمشید شدید علالت کے باعث جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے، تاہم علاج جاری ہے۔
تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا جمشید کو برین ہیمرج کے باعث ایک ہفتہ قبل جناح اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا، وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا جمشید کی حالت تشویشناک ہے، وہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں، انہیں ہر ممکن طبی امداد دی جارہی ہے،مولانا جمشید کی زندگی اشاعت دین کے کاموں میں گزری ہے، اور وہ طویل عرصہ سے تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں۔
ملک اور بیرون ملک اشاعت دین کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں،تبلیغی جماعت سے وابستہ رہنماؤں اور مختلف طبقات سے رکھنے والی شخصیات نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔