پنجاب : مزید 34 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

Dengue Patient

Dengue Patient

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مزید چونتیس افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ سو سترہ تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرہ تینتیس افراد کو ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ جوہر ٹاوٴن کا رہائشی تئیس سالہ تنویر ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

راولپنڈی سے رواں برس چھ سو بیاسی افراد مرض کا شکار ہوئے، لاہور سے اٹھاون اور شیخوپورہ سے چوالیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے، رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ سو سترہ تک پہنچ چکی ہے اور ایک شخص دم توڑ چکا ہے، تاہم ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم حکومتی سطح پر ڈینگی کے تدارک کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔