اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو برطانوی وزیراعظم نے ٹیلی فون کر کے افغان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کو ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کو افغان کانفرنس میں بھی شرکت کی دعوت دی۔
افغانستان کے حوالے سے آئندہ ماہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی صدارت برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے۔