اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم خشک ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردیاں آگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہے۔
غذر کے کچھ علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت، ژوب سمیت مختلف علاقوں میں رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔