جے یو آئی (ف) نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

Hafiz Hussain Ahmed

Hafiz Hussain Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے پر غور کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان پر حملے کے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اس لئے چودھری نثار مستعفی ہو جائیں۔ اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو انہیں ان کے عہدے دے برطرف کیا جائے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے۔