اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم عاشور کے بعد تحریک انصاف کا پہلا جلسہ 9 نومبر کو رحیم یار خان میں ہو گا۔ 12 نومبر کو ننکانہ صاحب، 15 نومبر ساہیوال اور 16 نومبر کو جہلم میں جلسہ ہو گا۔ پی ٹی آئی 19 نومبر کو منڈی بہاء الدین، 24 نومبر فیصل آباد، 25 نومبر گوجرانوالہ اور 27 نومبر کو قصور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
عمران خان نے لاڑکانہ میں 21 نومبر کو جلسہ کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں جلسوں کے بعد 30 نومبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو جلسوں کی تیاری اور رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں۔