مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں، وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر ہے وہ مڈٹرم الیکشن کرائیں یا نہ کرائیں۔

دھرنوں سے معاشی ترقی کا سفر رک گیا تھا اب دوبارہ سے حالات معمول کی طرف آ رہے ہیں۔ 2018ء میں دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ آئین نے وزیراعظم پاکستان کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن کروائیں تاہم ملک کے اندر حالات معمول پر ہیں اور عوام نے دھرنوں کی سیاست کو ناکام بنا دیا ہے اس کی وجہ سے مڈٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔