دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرینگے: مائیکل کلارک

Michael Clarke

Michael Clarke

دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ شکست سے ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے پیٹ میں گولی مار دی ہو۔ گرین کیپس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام شعبوں میں پرفارمنس کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔

دوسرے ٹیسٹ میں خامیوں پر قابو پا کر کم بیک کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ناکامی کو پسند نہیں کرتا لیکن پاکستان فتح کا زیادہ مستحق تھا کیونکہ اس نے پانچوں روز بہترین کرکٹ کھیلی۔

ہم بھی اچھا کھیل سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہو سکا جس کی تلافی اب دوسرے ٹیسٹ میں کرنے کی کوشش کریں گے۔