گلیانہ (راجہ آفتاب احمد، زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ کے گاؤں ڈوگہ تہال میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی تین وارداتیں۔ نامعلوم ڈاکووں نے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات سے تین خاندانوں کو محروم کر دیا پولیس تھانہ گلیانہ نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تھانہ گلیانہ ان دنوں نامعلوم ڈاکووں کے نرغے میں آیا ہوا ہے۔ نامعلوم ڈاکودن رات ڈکیتیوں میں مصروف ہیں ۔چند دن قبل گلیانہ کے نواحی موضع ملکہ میں الفلاح بیکری سے علی الصبع تین نامعلوم ڈاکو 55000روپے کی پھٹی لگا گئے جبکہ پانچ دن بعد نواحی موضع ڈوگہ میں تین گھروں میں اسلحہ کو نوک پر گھس گئے اور رات ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے گھر میں واردات کر نے میں کامیاب ہو گئے اور نماز فجر تک اپنی کاروائی کرنے میں مصروف رہے۔
ڈوگہ تہال میں ڈکیتی کی اس واردات میں نامعلوم ڈاکووں نے ملک نثار ولد غلام حیدر سکنہ ڈوگہ کے گھر سے طلائی زیوارت کے علاوہ تیس ہزار روپے نقد لال خاں ولد غلام رسول کے گھر سے تین انگوٹھی اور کلائی گھڑی اور محمد افضل ولد برکت علی کے گھر سے نقد 20000روپے لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ گلیانہ نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔