لبنانی حسینہ کی احمد شہزاد کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کی خواہش

Natle Fraj And Ahmad Shehzad

Natle Fraj And Ahmad Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) سپر سٹار بلے باز جیسے بولرز کے چھکے چھڑا دیتے ہیں ویسے ہی شاید مداحوں اور خاص طور پر حسینہ لبنان نیتالی فراج کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ احمد شہزاد کا ٹوئٹر اکاونٹ دیکھیں تو خواتین پرستاروں کی لمبی لسٹ آپ کو خوش آمدید کہے گی جس میں ایک خوبصورت اضافہ نیتالی فراج نے یہ لکھ کر کر دیا کہ یہ سُن کر خوشی ہوئی کہ دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی اور احمد شہزاد نے شاندار سنچری سکور کی۔

احمد شہزاد کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ابوظہبی ٹیسٹ میچ مس نہیں کرنا چاہتیں۔ اس سے پہلے بھی نیتالی فراج احمد شہزاد کی تعریف میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔ نیتالی فراج 2010ء کی حسینہ لبنان 2011ء میں مس ارتھ لبنان 2012ء میں مس انٹر کانٹی نینٹل لبنان اور مس فیس بک کا ٹائٹل جیت کر ایوارڈز کی ہٹرک کر چکی ہیں۔ حال میں ہی احمد شہزاد کا روسی ٹینس سٹار پلیئر ماریا شراپوا سے بھی میچ پڑ چکا ہے۔