پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں کا احتجاجی مظاہرہ

Punjab University Students Protest

Punjab University Students Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر پندرہ نومبر سے شہر بھر میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں طالبعلموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طالبعلموں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے بتیس ہزار طالبعلموں میں ساٹھ فیصد ہاسٹلز میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے مزید چار ہاسٹلز تعمیر کیے جائیں اور فیسوں میں بھی کمی کی جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ پندرہ نومبر سے شہر بھر میں احتجاج کرینگے۔ طالبعلموں نے یونیورسٹی کے لیے مزید دس گاڑیاں بھی مانگی ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ بعدازاں پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔