گوجرانوالہ : بلاسود قرضہ جات کا پروگرام گوجرانوالہ میں غربت اور بے روزگاری میں کمی کے لیے اہم سنگ و میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنایئزیشن کے پروگرام خود کفیل کے تحت قرضہ جات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن مرزا اشتیاق احمد نے کہا کہ ہم ایک سال کے عرصہ میں 80سے زائد افراد کو قرضے فراہم کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے جاری و ساری ہے دیگر خطاب کرنے والوں میں سینئر مسلم لیگی رہنما رانا مقصود احمد ،غلام مصطفےٰ اوپل، ڈاکٹر حلیم اختر ، چوہدری امجد شاہد ،آغا الماس ،محمد ساجد شاد ،فرقان نفیس، و دیگر شامل تھے۔