پاک امریکا تعلقات میں مشکل عنصر ڈرون حملے ہیں، چودھری نثار

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مشکل عنصر ڈرون حملے ہیں، امریکا پاکستانی حدود میں ڈرون حملے مستقل طور پر بند کرے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں میں 6 ماہ کے وقفے سے دو طرفہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور یہ سب سے اہم ہے کہ امریکا پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھتا ہے۔

امریکی خصوصی نمائندے نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے اور پاکستان میں جمہوری اداروں کو سپورٹ کرتا ہے۔