بس بہت ہو گیا، آج نادہندگان کی بجلی کٹ جائے گی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) بس بہت ہوگیا، آج ان سب کی بجلی کٹے گی، جو بل کی رقم دبائے بیٹھے ہیں، سب سے پہلے سرکاری اداروں کا نمبر آئے گا، فہرست میں پارلیمنٹ ہاؤس، الیکشن کمیشن، پاک سیکریٹریٹ، سی ڈی اے، بڑے بڑے اداروں کے نام شامل ہیں۔بجلی کے بل نہ دینے والوں پر بجلی گرانے کا فیصلہ، آج سے لگے گا 440 وولٹ کا جھٹکا، وزارت پانی و بجلی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی بجلی کاٹنے کے احکامات جاری کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس، الیکشن کمیشن، پاک سیکریٹریٹ اور سی ڈی اے سمیت کئی بڑے ادارے آئیسکو کے نادہندہ ہیں

وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کہ ملک بھر میں بجلی کے بڑے ڈیفالٹرز کے ذمے ایک سو بارہ ارب کے روپے کے واجبات ہیں، زیادہ تر وفاقی اور صوبائی ادارے ہی نادہندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار سرکاری اداروں کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے نوٹس بھجوائے گئے، لیکن نتیجہ ہمیشہ کی طرح صفر۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدم ادائیگی پر عام شہریوں کی بجلی کاٹی جاسکتی ہے تو پھر نادہندہ سرکاری اداروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی ہوسکتی، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔