74 حساس یونین کونسلوں میں انسداد پو لیو مہم کا آغاز

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے گز شتہ روز شہر کی 74 حساس یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کو نسلوں میں ہو رہی ہے جبکہ گلبرگ، علا مہ اقبال اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی چند حساس یونین کونسلز بھی پو لیو مہم میں شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 1873 پو لیو کی ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی او نے گز شتہ روز یونین کونسل نمبر 82 اسلام پورہ ہرن روڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے شہریوں سے پولیو ٹیموں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔