مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا اشتہاری گرفتار، بھائی زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سی آئی اے کینٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دوہرے قتل کے اشتہاری کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم کا بھائی زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتا یا گیا ہے کہ سی آئی اے کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ دوہرے قتل کا اشتہاری ارشد جٹ تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں چھپا ہو ا ہے جس پر سی آئی اے پولیس نے ریڈکیا تو اشتہاری، اسکے بھائی شرافت اور ریاست نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کا بھائی شرافت زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے اشتہاری ارشد جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے زخمی بھائی شرافت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ سی آئی اے کینٹ پولیس کے مطابق ملزم ارشد جٹ 2013 سے اشتہاری تھا اور اس پر تھانہ باٹا پور میں دوہر ے قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔