راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے چرس، شراب،اسلحہ برآمد کر لیا۔ گیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ واقعات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عادل سے 1130 گرام چرس، تھانہ کلر سیداں پولیس نے محمد علی سے 515 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اسد سے 22 بوتل شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے نجم الثاقب سے 10 بوتل شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے امجد محمود سے 10 بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ندیم، عثمان اور دانش کو نشہ کی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تھانہ پیرودھائی پولیس نے اسد اﷲ سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روند، تھانہ وارث خان پولیس نے نعیم سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 03 روندبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔