چنیوٹ: فوجی ٹرک کو حادثہ، لانس نائیک جاں بحق

Chiniot

Chiniot

چنیوٹ (جیوڈیسک) آج علی الصبح فوجی ٹرک اور کار میں تصادم کی وجہ سے ٹرک پر لانس نائیک محمد قمر جان جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک پر سوار فوج کے 12 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس ٹرک پر سوار فوج کے سپاہی محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے جھنگ جا رہے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔