مزاح سے بھرپور بالی وڈ فلم “انگلی” کا نیا گانا ریلیز

Ungli

Ungli

ممبئی (جیوڈیسک) “انگلی” پانچ افراد پر مشتمل ایک گینگ کی کہانی ہے۔ جو چوریاں کرتے کرتے کرپشن کے خلاف کام کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ گینگ کو قدم قدم پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ کرپٹ افراد کا پردہ چاک کرنے میں جت جاتے ہیں لیکن ایک پولیس افسر انہیں گرفتار کرنے کیلئے ان کا تعاقب کرتا رہتا ہے۔

پولیس افسرسے بچنے اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوششوں میں انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ شردھا کپور فلم میں مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔