دشمن طاقتیں ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، قاری سلیم

JUI

JUI

کٹھہ سگھرال (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان پر حملہ پاکستان کیخلاف سازش، حکومت علماء کو تحفظ فراہم کرے جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع خوشاب کے امیر و مہتمم مدرسہ جامع ابوھریرہ ہڈالی مولانا قاری محمد سلیم نے کہا ہے کہ اسلام دشمن پاکستان میں طاقتیں بدامنی پھیلا نا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ خلفائے راشدین نے اپنے اپنے دور میں اسلام کی ترویج اور استحکام کیلئے اپنی جانیں تک نچھاور کر دیں، اور ہمارا عزم ہے کہ ملک میں اسلام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے‘ کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر حملہ ملک کے خلاف سازش ہے، حکومت علماء کو تحفظ فراہم کرے۔