راولپنڈی (جیوڈیسک) ایفیڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر حنیف عباسی پرفرد جرم عائد عائد کردی گئی۔ حنیف عباسی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
انسداد منشیات کی عدالت کے جج اختر بہادر نے حنیف عباسی اور ان کے بھائی باسط عباسی سمیت 10 ملزمان پرفرد جرم عائد کی۔
عدالت نے 12 نومبر کو استغاثہ کی شہادتیں بھی طلب کرلی ہیں۔ حنیف عباسی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایفیڈرین دوا بنانے کیلئے استعمال کی، جس کار کارڈ موجود ہے۔