کیلیفورنیا (جیوڈیسک) سرفنگ کے منفرد مقابلے میں ہیلووین کے دلچسپ و عجیب کاسٹیومز پہنے درجنوں منچلوں کی شرکت۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹا مونیکا میں سرفنگ کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
ہیلووین تہوار کی مناسبت سے ہونے والے 7 ویں سالانہ ہونٹڈ ہیٹس ہیلووین سرفنگ کے اس مقابلے میں درجنوں منچلوں نے دلچسپ و عجیب کاسٹیومز پہن کر شرکت کی۔ اس موقع پر جہاں کیپٹن امریکا سمندر کی تندو تیز لہروں سے نبرد آزما ہوتا نظر آیا وہیں۔
کیٹ وومن اور لیڈی لبرٹی بھی لہروں کے بیچوں بیچ نظر آئیں۔ واضح رہے کہ اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء کو ججز کی جانب سے کاسٹیوم اور اپنے کردار میں رہتے سرفنگ کرنے پر پوائنٹس دیے گئے۔