نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ ادارے نے ایک کالعدم عسکریت پسند گروپ کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو قتل کرنے اور جمہوری اداروں کو تباہ کرنیکی مشتبہ سازش بے نقاب کی ہے۔
یہ انکشاف تین اعلیٰ بھارتی سکیورٹی حکام نے منگل کو بھارت جمعیت المسلمین کے ارکان کے منصوبے کی تفصیلات پرمبنی ایک دستاویزبنگلہ دیش کے حوالے کرے گا۔ بنگلہ دیش نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو قتل کرنیکی سازش بے نقاب ہونے پربراہ راست کچھ تبصرہ نہیں کیا۔
تاہم کہاکہ اس نے بھارت کیساتھ سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی۔ اس مبینہ سازش کا بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں اسی ماہ کے اوائل میں ایک مکان میں بم دھماکے میں جمعیت المجاہدین کے دوارکان کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پتا چلا تھا۔
وہ گھریلو ساختہ بم تیار کررہے تھے کہ اس دوران ان میں سے ایک بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق اس سازش میں ملوث چھے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔