ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا کے بیٹے یش وردھن اداکاری سیکھ رہے ہیں اور بیٹی نرمدا نے تو پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔ گووندا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی نرمدا کے متعلق بہت پوزیسیو ہیں تو اس بات پر ان کا کہنا تھا میں پوزیسیو نہیں ہوں لڑکیاں بہت ذہین ہوتی ہیں۔
اس لیے پوزیسیو ہو کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں پر روک نہیں لگانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ باپ کے طور پر میں اپنی بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا۔ اگر وہ بولڈ کردار میں بھی آئیں گی تو بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں۔