ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں سانحہ قاسم باغ میں تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کارکنان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سانحہ قاسم باغ کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کارکنان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست ایڈوکیٹ ملک خلیل نے دائر کی تھی جس پر آج بحث ہونا تھی۔
لیکن پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکی جس پر عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ، اور پولیس کو آئندہ پیشی پر سانحہ قاسم باغ سے متعلق تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔