سمندری طوفان نیلوفر آج رات کراچی سے ٹکرائے گا

Nilofar

Nilofar

کراچی (جیوڈیسک) سمندری طوفان نیلوفر کی انتہائی شدت برقرار ہے۔ کراچی سے آٹھ سو پچھتر کلو میٹر کے فاصلے پر موجود نیلوفر آج رات کراچی سے ٹکرائے گا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کراچی ، حیدرآباد میرپور خاص میں موسلادھار بارش ہوگی۔ ملاحوں کو کھلے سمندروں میں جانے سے روک دیا گیا۔

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نیلوفر کی انتہائی شدت برقرار ہے۔ طوفانی لہروں کراچی سے جنوب مغرب میں 875 کلومیٹر اور گوادر سے جنوب کی طرف 740 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بارہ کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس کے بعد طوفان کا رخ شمال مشرق کی طرف سندھ کے ساحلی علاقوں اور بھارتی گجرات کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ طوفان کے باعث کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ڈویژن میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلات اور مکران میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ یکم نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔