پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں انوکھا فیشن شو سجایا گیا ، جس میں پیش کئے جانے والے ملبوسات پہننے اور خرید نے کے ساتھ کھانے کو بھی دل للچاجائے۔ فرانس کے شہر پیرس میں خوبصورت اور میٹھا فیشن شو سجایا گیا۔
جس میں درجنوں ماڈلز نے مختلف ڈیزائن ، اسٹائل اور ٹاپنگ کے ساتھ مزیدار چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔ چاکلیٹ کی نمائش میں دنیا بھر سے 5 سو exhibitors ، دو سو سے زائد بہترین شیف اور پیسٹری شیف نے شرکت کی۔آج سے یہ مزیدار نمائش اور شوعام افراد کیلئے کھول دیا جائے گا جو 2 نومبر تک جاری رہے گا۔