سندھ میں آٹھ سے دس محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

Karachi Double Riding

Karachi Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ، حیدر آباد، سکھر، خیرپور ، سانگھڑ میں آٹھ محرم سے دس محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشین جاری کر دیا۔ سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی ، حیدر آباد، سکھر، خیرپور اور سانگھڑ میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈبل سواری سے خواتین، بچے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی متثنی ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ محرم کے دوان اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامہ بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ پولیس کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔