ڈچ طالبعلم نے دل کے مریضوں کیلئے ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا

Ambulance, Drones

Ambulance, Drones

ہالینڈ (جیوڈیسک) ڈچ طالبعلم نے ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا جو ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ کر دل کے دورے کے شکار افراد کی مدد کے لیے پہنچ سکتا ہے۔ ڈرون کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موبائل کال ٹریک کرتا ہوا دل کے مریض کے پاس انتہائی کم وقت میں پہنچ جائے گا۔

ڈرون میں لگا کیمرا مریض کے پاس موجود شخص کا براہ راست کنٹرول روم میں بیٹھے شخص سے رابطہ کرائے گا جو اسے طبی امداد کی معلومات بھی فراہم کریگا۔ پیلے رنگ کا ایمبولینس ڈرون چھ چھوٹے پروں پر مشتمل ہے جو چار کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔