ہوائی میں لاوا رہائشی علاقے میں داخل ، راستے میں آنیوالی ہر چیز تباہ

lava

lava

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں پہاڑ سے بہنے لاوا رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا ، لاوے نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا دیا۔ سولہ سو پچاس ڈگری سے بھی زیادہ درجہ حرارت والا لاوا گھروں ، درختوں اور فصلوں کے لیے تباہی کا باعث بن گیا۔

پچھتر میٹر چوڑا راستہ بناتے لاوے نے ستائیس جون کو آبادی کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ جہاں حکام نے سیکڑوں افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا ہے لاوا دس سے پندرہ گز فی گھنٹہ کی رفتار سے بہہ رہا ہے۔