پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا

Pakistan vs Australia

Pakistan vs Australia

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس، دوسرے ٹیسٹ میں بھی جان لگاوٴ،اور بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت کے دکھاوٴ،جی جناب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم پانچ میں سے دو میں کامیابی حاصل کرچکی ہے، ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، اوپنر محمد حفیظ کی جگہ توفیق عمر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، دبئی ٹیسٹ میں شاہین کینگروزکو دوسو اکیس رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے تھی، ابوظہبی ٹیسٹ ڈراء رہنے یا کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم بیس سال بعد کینگروزکو سیریز میں مات دے گی،قومی ٹیم نے آخری بار انیس سو چورانوے میں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے زیر کیا تھا۔