پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کل متوقع

FMI

FMI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کی آئندہ دو اقساط کی ادائیگی کے حوالے سے مذکرات، کل سے سے دبئی میں شروع ہوں گے۔

دبئی میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے حوالے سے زیرالتواء ایشوز پر بات چیت ہو گی۔ چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری کیلئے پاکستان اب تک، اہم شرائط پوری نہیں کر سکا۔ جس میں پاورٹیرف میں سات فیصد اضافے، اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی نجکاری ،سکوک بانڈز کے اجراء، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کا نفاذ اور ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف کے حصول جیسی بنیادی شرائط شامل ہیں۔

ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانچویں قسط کی ادئیگی میں تاخیر کا ذمہ داردھرنا قائدین کو قراردیا ہے۔ مذاکرات انتیس اکتوبر سے سات نومبر تک جاری رہیں گے۔