فیفا نے بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا

 James Rodriguez,Nymar

James Rodriguez,Nymar

برازیل (جیوڈیسک) فیفا کی جانب سے ’’بیلن ڈی اور ‘‘ ایوارڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

ایورڈ کی اس دوڑ میں جرمنی کے 6 کھلاڑی نامز د ہیں۔ فیفا کی جانب سے سال 2014 کا بیسٹ پلیئر ایوارڈ ’’فیفا بیلن ڈی اور ‘‘ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے 23 فٹبالرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم جرمنی میں سے فیلپ لام سمیت 5 فٹبالرز کو نامزد کیا گیا ہے۔ برازیل کے نیمار اور کولمبیا کے جیمز روڈریگز بھی ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ارجنٹائن کے سٹارکھلاڑی لائنل میسی ایوارڈ کو حاصل کرنے کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ لائنل میسی نے 2010 ، 2011 اور 2012 میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پرتگال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو 2013 کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔