لاہور (جیوڈیسک) مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے پیپلز پارٹی کی موجودہ پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔
موجودہ پیپلز پارٹی سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان میں ذوالفقار علی بھٹو نظر آتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب کنٹینر پر کھڑے ہو کر جب امریکا کو للکار رہے تھے تو مجھے ذوالفقار علی بھٹو یاد آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں تاہم تحریک انصاف میں شمولیت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
واضع رہے کہ مصطفیٰ قریشی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ میں ان کا کردار نوری نت آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
مصطفیٰ قریشی 11 مئی 1940 کو حیدر آباد سندھ میں پیدا ہوئے۔ مصطفیٰ قریشی نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ ریڈیو پاکستان کراچی میں بھی بطور ڈیوٹی افسر اور انائونسر خدمات انجام دیتے رہے۔