میانوالی (عبد الحمید خان) پریس کلب میانوالی کے سینئر نائب صدر اور مقامی اخبار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ملک شہزاد اقبال جنہیں اس سال 22اپریل کو آفس آتے ہوئے دن دیہاڑے قتل جبکہ اس کے دو حقیقی بھائیوں کو شدید زخمی کرنے والے اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے جرم میں ایک شخص کو پولیس سے گرفتار کر لیا۔
ت فصیلاات کے مطابق میانولی پولیس نے اطلاع ملنے پر کہ صحافی ملک شہزاد اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان شفاء اللہ اورعرفان شمشیری خیل اپنے قریبی رشتہ دار ہدایت اللہ خان شمیشیری خیل کے گھر پر موجود ہیں کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کو پناہ دینے کے جرم میں ہدایت اللہ خان کو گرفتار کر کے اسکے خلاف ملزمان کو پناہ دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔