محرم الحرام ہمیں محبت، امن، بھائی چارے، رواداری اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے، ایم اے تبسم

M.A.TABASSUM

M.A.TABASSUM

لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے چیئرمین غازی شاہد رضا علوی، مرکزی صدر ایم اے تبسم، کنوینئر میر افسر امان، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی،چیئرمین ایکشن کمیٹی محمدوسیم نذر،فنانس سیکرٹری ساحرقریشی، سینئرکالم نویس ع ،م بدرسرحدی،ملیحہ سید،طاہرانجم،سجادعلی شاکرودیگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں محبت، امن ،بھائی چارے ،رواداری اور صلہ رحمی کادرس دیتا ہے،نواسہ رسول حضرت امام حسین نے لازوال قربانیاں دیکر جس خلوص سے اسلام کی آبیاری کی ہمیں انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اسے فروغ دینا ہوگا۔

ایم اے تبسم نے کہا کہ اگر منبر و محراب کے وارثوں نے حقیقی طور پر کردار فاروقی و حسینی اپنالیا تو پھر پاکستان اور عالم اسلام کی عوام کا اعتماد محراب و منبر پر بحال ہوگا اور وقت کے جابروں اور ظالموں کا سورج غروب ہوگا۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور اندوہناک ماہ مقدس ہے جس میں امام حسین نے اپنے کنبہ کے ساتھ 72تن شہید کر دئیے لیکن باطل قوت کو اسلام پر ضرب لگانے کا موقع نہیں دیا یہی وہ مہینہ ہے جو ہمیں باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق اور آپس میں اتحاد و یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے ۔