عوام ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ملک خرم نصراللہ

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ دھرنے والوں کی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم نواز شریف اپنے انقلابی اقدامات سے جلد ملک کی تقدیر بدل دینگے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم ملک کو معاشی اور توانائی بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

عوام کا تبدیلی کے حق میں دیا گیا فیصلہ قومی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی اور اب عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک سے دہشت گردی و لا قانونیت کا خاتمہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں، ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام نواز شریف کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں، مسلم لیگ ن عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، اب صحیح معنوں میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، عوام کو خوشحال اور ملک کو ترقی یافتہ بنانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت بن کر ابھرے گا، انشاء اللہ عوام کو تعلیم ، روزگار اور صحت سمیت دیگر سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔