کربلا ایک چراغ ہے جس کو حضرت امام حسین نے اپنے خون سے روشن کیا۔صاحبزادہ فیض الحسن

Sahibzada Faiz-ul-Hasan

Sahibzada Faiz-ul-Hasan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کربلا ایک چراغ ہے جس کو حضرت امام حسین نے اپنے خون سے روشن کیا۔ نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہید کربلا حضرت امام حسین کی قربانی سے ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ حضرت امام حسین ان کے اہل بیت اور اصحاب نے شہادت کی جو مثالیں پیش کیں ان کو رہتی دنیا تک کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن۔ یزید کے ماتھے پر نواسۂ رسول ۖ جگر گوشۂ بتول حضرت امام حسین کے قتل کا سیاہ داغ ہے جس پر ہر زمانے میں لوگ ملامت کرتے آئے ہیں۔ اور تا قیامت ملامت کرتے رہیں گے۔حضرت امام حسین کی قربانی سے ہمیں درس ملتا ہے باطل کے سامنے ڈٹ جانا ہی اصل بہادری ہے۔

سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے گزشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین کی شہادت ہر مذہب ہر عقیدہ اور ہر فرقے کی زنجیروں سے آزاد ہو کر حق پر مر مٹنے اور امن کا درس دیتی ہے۔

کربلا ایک چراغ کی مانند ہے جس کو حضرت امام حسین نے اپنے خون سے روشن کیا۔ شہید کربلا کی قربانی ہمیں باطل کے سامنے جرأت اور بہادری سے ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے۔ واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین ، ان کے اہل بیت اور اصحاب نے جو قربانی کی عظیم مثالیں قائم کیں ان کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی سال کا آغاز مسلمانوں کیلئے امن کا پیغام ہے۔

Abdul Shakoor Sawag

Abdul Shakoor Sawag

کیونکہ اسلامی سال کا آغاز بھی قربانی سے ہوا اور اختتام بھی قربانی پر ہوا۔ آغاز حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانی سے ہوا اور اختتام حضرت اسماعیل کی قربانی پر ہوا۔ حضرت امام حسین کے قتل کا سیاہ داغ یزید لعنتی پر ہے جس پر ہر زمانے کے لوگوں نے ملامت کی اور تا حشر لوگ ملامت کرتے رہیں گے۔