فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ طاہر القادری لندن چندہ اکٹھا کرنے نہیں بلکہ پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئے ہیں، اب اسلام آباد میں کسی کے استعفے کے لیے نہیں نظام مصطفے کے لیے دھرنا ہو گا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی وجہ سے اس ملک کو بہت نقصان ہوا ہے قادری صاحب بتائیں انہوں نے جو قسمیں کھائی تھیں اور کفن پہنے تھے، وہ کہاں گئے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری لندن چندہ اکٹھا کرنے نہیں بلکے اپنا پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئے ہیں، وہ انقلاب نہیں لا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سیاسی لیڈر ہیں، سیاست کی بات کریں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نظام مصطفی کیلئے بھی دھرنا ہو گا اور آئین میں رہ کر تبدیلی لائیں گئے۔