آئی ڈی پیز کیلئے دو ارب اسی کروڑ جاری

Wazirabad IDPs

Wazirabad IDPs

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کیلئے دو ارب اسی کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔

وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ جنوبی وزیرستان میں آپریشن نقل مکانی کرنیوالے افراد کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

فاٹا کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں ایک ارب اکانوے کروڑ روپے موجودہ بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔ رواں سال کیلئے فاٹا کے کل بجٹ تیرہ ارب پینتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کیا گیا۔ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم کی قمیت ادا کرنے کیلئے دو ارب چونتیس کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ پاک فوج کوایک ارب روپے امدادی سرگرمیوں کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔