سمندری طوفان نیلوفر اور پاکستان کے درمیان فاصلہ کم رہ گیا

Nilofar

Nilofar

کراچی (جیوڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والے شدید سمندری طوفان نیلوفر نے شمال مشرق کا رخ اختیار کر لیا جس سے طوفان اور پاکستان کے درمیان فاصلہ کم رہ گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ سمندری طوفان نیلو فر نے شمال مشرق کا رخ اختیار کرلیا ہے جس سے طوفان اور پاکستان کے درمیان فاصلہ کم رہ گیا ہے جبکہ طوفان کے پاکستان یا بھارت کی جانب رخ کا اندازہ آئندہ 10 گھنٹے میں واضح طور پر لگایا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمال مشرق میں بھارتی گجرات، ٹھٹھہ، کیٹی بندر اور بلوچستان سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقے شامل ہیں۔

نیلوفر طوفان کے زیریں سندھ سے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ طوفان کے ساتھ 105 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور طویل بادلوں کا بھی سلسلہ ہے جس سے کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں پر بھی اثر پڑے گا۔