امن و امان کی بہتری کے لئے عوام اور پولیس کا تعاون ضروری ہے۔وقاص نذیر

Security

Security

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے کہا ہے کہ تمام فقہ کے افراد حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔مشکو افراد اور اشیاء پر عام حالات میں بھی نظر رکھیں۔امن و امان کی بہتری کے لئے عوام اور پولیس کا تعاون ضروری ہے۔

شناختی عمل کو موثر ہو نا چاہئے۔سی پی او وقاص نذیر نے کہا کہ تمام مسالک اور فقہہ کے لوگ امن و امان خراب کرنے والی سرگرمیوں سے پرہیز کریں اور گفتگو میں احتیاط سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو بحال رکھنا تمام مسالک، عوام اور پولیس کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنے اردگرد مشکوک اشیاء اور غیر متعلقہ افراد پر خاص طور پر نظر رکھیں اور فوراً سیکیورٹی اداروں کا مطلع کریں۔کسی سماج دشمن عنصر کو موقع نہ دیں کہ حساس معاملات سے ناجائز فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے شناختی عمل کو یقینی بنائیں جس میں عوام اور پولیس کا تعاون ضروری ہے کیونکہ یہ سب لوگوں کی حفاظت کے لئے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے ہمیشہ بہتر نتائج نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنائے اور حساس مقامات پر نفری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روکاوٹیں لگائے اور شناختی عمل کو موثّر اور بے ضرر بنائے تاکہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔اس موقع پر سرکل پولیس وزیرآباد نے حفاظتی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کی یقین دہانی کرائی۔