گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ نے کہاکہ پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اکثر بیگناہ لوگوں کو پھڑکا دیا جاتا ہے جو کہ اچھی روایت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانیوالے نوجوانو ں کیساتھ پکڑے جانیوالے دیگر افراد کو تو رہا کر دیا گیا لیکن انہیں بیدردی سے موت سے ہمکنار کر دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ روش خود اس کے خلاف جاتی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس مقابلوں کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔