کھاریاں کی خبریں 29/10/2014

Weapon

Weapon

محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی
کھاریاں (جی پی آئی) ضلع گجرات محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش پر، کالے شیشے والی گاڑیوں اور بغیر پلیٹ گاڑیوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہے جو بھی قانون توڑے گا نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا یونین کونسل کی سطح پرتمام کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے تا کہ امن وامان کی فضاء بحال رکھی جاسکے جلوسوں کے روٹوں پرصفائی اور مرمت کا کام بھی فوری مکمل کیا جائے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ان خیالات کاا ظہار DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے کھاریاں TMA ہال میں تحصیل کھاریاں کیامن کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علمائے کرام بھر پور کردارادا کر کے امن بحال رکھ سکتے ہیں تحصیل کھاریاں کے تمام مکاتب فکر میں مکمل ہم آہنگی خوش آئند ہے سب ملکر کام کریں اور جلوسوں کے دوران شرپسند پر کڑی نظر رکھی جائے جلوسوں کے روٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے نگرانی کی جائے گی ضلع گجرات کا کنٹرول روم ضلعی ہیڈ کوارٹر اورتحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی قائم کیا گیا ہےMPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ نے کہا کہ حکومت امن وامان کیلئے ہر قسم کی کاروائی بروے کار لارہی ہے انتظامیہ کی مدد کیلئے علمائے کرام،امن کمیٹیوں کے ممبران اور عوام بھی تعاون کریںDPOرائے اعجاز احمد نے کہا کہ پولیس ہرگز نہیں چاہتی کسی کو بلاوجہ تنگ کیا جائے جلوسوں کے دوران شرپسند ی کی اجازت نہیں دی جائے گی ضلع بھر میں3000نوجوان اور آفیسران ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں امن کے قیام کیلئے علمائے اکرام ہر سطح پر کردارادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) میدوار چیئرمینPTIیوسی ڈوگہ ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف نے کہا کہ PTIحلقہPP115کی نمائندگی ناصر احمد چھر کررہے ہیں ہم سب انہی کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ گذشتہ بلدیاتی الیکشن کی مہم کے دوران حلقہ115کی یونین کونسلوں میں امیدواروں کا اعلان بھی چوہدری ناصر چھپر نے کہا تھا جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے دھرنے کے دوران اور گجرات جلسہ میں بھی حلقہPP115کی نمائندگی انہوںنے ہی کی تھی کچھ کالے پیلے لوگ صحافت کی آڑ میں غلط رپورٹننگ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں یہ دور الیکٹرونک میڈیا کا ہے کوئی بات چھپ نہیں تعصب اور لاچ کی عینکیں اتار کر دیکھی کو وہ حقیقت کو جان جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) PTIکے نوجوان راہنما چوہدری ذیشان حقیقہ نے کہا ہے کہ سید نور الحسن شاہ نےPTIمیں شمولیت کر کے ہزاروں لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ان کے فیصلے کی جہاں ہم مکمل تائید کرتے ہیں وہاں ان کی آواز پر لبیک بھی کہتے ہیں پہلے بھی سید نور الحسن شاہ کے ساتھ تھے آج بھی ہیںاور آئندہ بھی تن من دھن سے شانہ بشانہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) DCOگجرات کی صدارت میں ہونیوالی امن کمیٹیوں کی میٹنگ میں معززین علاقہ سرکاری ، آفیسران اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی نمایاں طور پر DCOلیاقت علی چٹھہ،DPOرائے اعجاز احمد،MPAچوہدری شبیر احمدکوٹلہ،ACافشاںرباب،ڈاکٹر اکرم چوہدری،حاجی اسلم خان،سیف الرحمن بھٹی،COشیخ وجاہت حیفظ،عرفان احمد صفی،نصر اللہ چوہدری،چوہدری ارشد فتہ بھنڈ،چوہدری اللہ یارچاڑ،سید صابر حسین شاہ،شفقت نقوی،ممنون شاہ،مولانا اصغر توحیدی،قاری لیاقت جلالی،مولانا قاضی کفایت اللہ،چوہدری نصیر احمد،ریاض چوہان،شبیر بھٹی،چوہدری سہراب خاں،چوہدری ظفر ایڈووکیٹ،فراز،اید ھی رضا کار،1122،مولانا قاضی مشتاق احمد،مولانا نوید اقبال،قاری حیفظ الحق شاد،DIOوقار جاوید نقوی،صحافی سیدتنویرنقوی،صحافی اعجاز مرزا،صحافی عبدالعزیز گوندل،صحافی ایم عمر،صحافی امجد حسین امجداور دیگر موجود تھے اس موقع پر ضلع گجرات کے سرکاری محکموں کے سربراہان اور اہلکار بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں ( جی پی آئی ) دربار عالیہ کھڑی شریف پیرا شاہ ہائوس میں زیرصدارت صاحبزادہ میاں عمر بخش سجاد نشین (مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف) شہدا کربلا کانفرنس آج30اکتوبر بروز جمعرات بعداز نماز مغرب منعقد ہوہی ہے جس میں پیر طریقت راہبرشریعت پیر ساجد الرحمن راولپنڈی خصوصی خطاب فرمائیں کریں گے جبکہ ملک کے نامور نعت خواں ہدیہ نعت بھی پیش کریں گے اس موقع پرلنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔