وزیرآباد کی خبریں 29/10/2014

Arrested

Arrested

وزیرآباد (جی پی آئی) تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھی آرائیاں میں چھٹی جماعت کی طالبہ 13سالہ نورین کی زبردستی شادی کروانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ معززین علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے نورین کو بازیاب کروا لیا ۔کم سن نورین نے بتایا کہ اس کے والدین زبر دستی اس کی شادی ادھیڑ عمرشخص سے کروانا چاہتے تھے ۔نورین نے بتایا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ہاشم گجر نے بتایا کہ نورین دختر عبدالقیوم کے والدین اس کی شادی تین بچوں کے باپ سے کروانا چاہتے تھے تاہم محلہ میں نا معلوم شخص کی کال پر پولیس نے بروقت کاروائی سے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بچی کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا ،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) موجودہ حکومت سے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف ملک کو لوٹ مار کے نظام سے آزادی دلانا چاہتی ہے ۔وقت نے ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان عوامی مفادات پر کسی ظالم اور جابر کیساتھ مک مکا کی پالیسی کے قائل نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خا ن لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ سات عشروں سے زائد کے دھرنا نے دنیا میں ایک تاریخ کو رقم کیا ہے ۔ دھاندلی زدہ اقتدار کیخلا ف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا حق ،سچ اور جرات کی علامت ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ دو خاندانوں کی جماعتوں نے ملک اور قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے بار بار عوامی ریلیف کے وعدوں پر عوامی ووٹ بٹور کر اور دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والوں نے ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے جبکہ اپنے خاندانوں کو ہر لحاظ سے مضبوط کیا گیا ہے۔ لوگ تھانوں کچہریوں میں انصاف کے حصول کی خاطر نسلوں تک ذلیل و خوار ہوتے چلے آرہے ہیں بار بار اقتدار سنبھالنے والوں نے نظام کی درستگی کی طرف اس لئے بھی توجہ نہیں دی کہ کوئی ان کا احتساب نہ کرسکے۔ بہت جلد دھاندلی زدہ حکومتوں سے قوم کی جان چھوٹے گی ایسے حکمرانوں کا احتساب بھی ہوگا اور قوم کو تھانہ کچہری سے انصاف بھی ملے گا۔ احمد فراز لودھی نے کہا کہ اگر ملکی معیشت کو مضبوط اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مضبوط کرنا ہو تو آج بھی مختصر وقت میں ایسا کیا جاسکتا ہے مگر ہر دو خاندانوں سے وابستہ برسراقتدار شخصیات ملکی نظام کے اصلاح میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ قوم ان کی حقیقت کو جان گئی ہے اب ان پر مزید اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی مت سوچے تحریک انصاف عوامی مفادات پر کسی غاصب کیساتھ سمجھوتا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گن پوائنٹ پروفاداری تبدیل کروانے کا خواب دیکھنے والے احمقوںکی جنت میںرہتے ہیں،جھوٹے اوربے بنیادمقدمات ہمیںقائد مسلم لیگ حامد ناصر چٹھہ کی حمایت سے نہیںروک سکتے ۔ان خیا لات کا اظہارنواحی موضع دھونکل کے رہا ئشی خالد محموداللہ جوایا کلیرنے سابق ٹائون چیئرمین محمدنوازاللہ جوایا کلیراورحا جی محمدالیاس اللہ جوایا کلیرکے خلاف قبرستان اراضی پرقبضہ کا مقدمہ اورگرفتاری کے خلاف سینکڑوںاہل علا قہ کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرین نے سابق چیئرمین محمدنواز اللہ جوایا کے حق میںزبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے فوری رہا ئی کامطا لبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مکھن مسجد،اہل علا قہ کی غمی خوشی کے لئے مکھن دارہ اورعید گاہ اپنی گرہ سے تعمیرکرنے والے اللہ جوایا گھرانے کے خلاف درج مقدمات مضحکہ خیزہیںجن کامقصدصرف سیا سی انتقام لینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)خدمت خلق کا بے لوث جذبہ انسانیت کی معراج ہے نشہ کے عادی افرادکامفت علا ج اوربحالی ملی وقومی فریضہ سمجھ کرسرانجام دے رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہارڈائریکٹر کمبوہ ادارہ ترک منشیات محمدعمران سنی کمبوہ نے یونیورسٹی آف پنجاب شعبہ سوشل ورک کی سفینہ عزیزاورماہ نورکی قیادت میںطالبات کے ایک مطالعاتی وفدکوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسر امیرآفتاب احمد،عمران رسول بٹ،عبد الستار سرور،لالہ عبد الرشید، ندا ریا ض ، فاطمہ ارشاد،ماریا مظہر،سیدہ ندازہرہ،زرواشاہد،سائزہ نثار،خدیجہ ثناء اللہ،منا ہل نیاز،دلنشین،بازغہ جمیل ، ارم شہزادی،بابر طور،وقاص زرگر،تنزیل ہاشمی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ سما جی نا ہمواریاں،ناانصافیاںاوردوستوںکی بری صحبت نوجوان نسل میںمنشیات کے استعما ل کی بڑی وجہ ہے۔اس موقع پرطا لبات نے نشہ کے عادی افراد سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے جواب میںعادی نوجوانوںکاکہنا تھا کہ نشہ انسان کی عزت ،دولت اورصحت کابڑادشمن ہے۔موقع ملنے پردوبارہ اس دلدل میںکسی صورت نہ گریں گے۔(فوٹوہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عمران خاںکے دھرناسے ملکی معیشت کوناقابل تلا فی نقصان پہنچ رہا ہے،بلا جوازاورقبل ازوقت احتجاج کی وجہ سے تحریک انصاف کے کارکن تھک جائیں گے اورپی ٹی آئی کا حشرپا کستان عوامی تحریک سے مختلف نہ ہوگا۔ان خیا لات کا اظہارسابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی امتیازظہرباگڑی نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعداپنے اعزازمیںمسلم لیگ (ن) کے رہنما محمداشفاق چیمہ کی جانب سے دئے گئے عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعادل اقبا ل چیم،اصغرعلی سندرانہ اوردیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیا سی موت مرچکی ہے اورعمران خاںکی بے وقت کی راگنی تحریک انصاف کولے ڈوبے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی اورتمام تررکاوٹوںکے باوجودپاکستان کوایک حقیقی فلا حی اورترقی یافتہ ملک بنا کردم لیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)رہنما مسلم لیگ (ج)محمد خالد مغل نے کہا کہ حکمران عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمہ کے بعد سکھ چین کی بانسری نہ بجائیں کچھ کارکردگی بھی دکھائیںبڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ہوش گم کر دیے ہیںملک میں لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور مزید بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے جس سے چھوٹی انڈسٹری کی کمر ٹوٹ چکی ہے بیروزگاری میں ہر روز اضافہ ہو رہاہے غریب آدمی اپنے بچوں کو تعلیم دلانے میںناکام ہو رہا ہے اسے صحت کی سہولت بھی میسر نہیں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ان ٹرینڈ لیبر میں تبدیل ہو رہی ہے جس کے روزگار کے حصول کے لیے ٹریننگ مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے روٹی کپڑا اور مکان کا حصول مشکل سے مشکل تر ہو گیا ہے عوام کے حقوق دلانے کا وعدہ کر کے برسر اقتدار آئے ہوئے حکمران اٹھارہ ماہ میںعوام کو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر سکے قوم زیادہ دیر یہ صورتحال برداشت نہیں کر ے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مجلس عزا مورخہ 5محرم بروز جمعرات برمکان منورحسین اعوان ولد عارف حسین اعوان کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مولانا تیمورربانی صاحب آف لاہور اور مولانا آصف علی شاہ آف بینکہ چیمہ ،ذاکر اہلبیت قلب عباس اعوان ودیگر علماء کرام خطاب فرمائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مرکزی صدر شبا ب ملی پاکستان عتیق الرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلا می انقلاب میں امت کی سلا متی اوربقاء کا واحد رستہ ہے۔شباب ملی نوجوانونوںکونظریہ پاکستان کے ساتھ جوڑے گی اورپاکستان توڑنے کی ہرنا پا ک سازش نا کام بنا ئے گی۔21نومبرکومینار پاکستان پرجماعت اسلا می کا تین روزہ اجتما ع عام نئی تاریخ رقم کرے گا۔شباب ملی ہراول دستہ کاکرداراداکرے گی۔نوجوان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوںنوجوان طبقہ اگرمتحدنہ ہواتولٹیرے پھرحکمران بن جائیں گے۔وہ ضلعی نائب صدر شبا ب ملی صابر حسین بٹ کے برادر نسبتی اورسیف اللہ بٹ ،سمیع اللہ بٹ ،ثناء اللہ بٹ کے بھائی کلیم اللہ بٹ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدمقامی صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی صدر شبا ب ملی بشارت صدیقی،ضلعی نائب صدر محمدیوسف،زمان حیدر چیمہ،عقیل احمد،وسیم شاہد اولکھ،اویس جاوید ملک،علی حسن،رضوان بابر اوردیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیںسب سے زیادہ یوتھ ہونے کے باوجودپاکستان میںنوجوانوںکاکردارنظرنہیںآتا۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے نوجوانوںکونظریہ پاکستان سے دورکیا جارہاہے۔ان حا لا ت میںشباب ملی نے نوجوانوںکوبیدارکرنے اورنظریہ پاکستان سے روشنا س کروانے کے لئے خصوصی مہم کا آغازکردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حضرت اما م حسین کی شہادت جبرواستعدادمزاحمت کی علا مت ہے۔امت مسلمہ فلسفہ حسینیت کوبھلا کرمسائل کاشکار ہے۔حضرت امام حسین نے دین اسلا م کی بنیادوںکومستحکم کیااسوہ حسین کامشعل راہ بنا کریذیدی قوتوںکومقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می ہی پا کستان کوکرپشن سے پاک کرکے قائد واقبا ل کا پاکستان بنا ئے گی۔جماعت اسلا می کی نیک وصالح قیادت ہی پاکستان کے تمام مسائل حل کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے اورپرامن معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی خاطرقربان کرنے والے ملا عبد القادر،پروفیسر غلام اعظم ودیگرکوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عبد القادرملااورپروفیسرغلام اعظم کوشہیدپاکستان کا خطاب دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ہسپتا ل میںتعینات سٹاف نے مرکزی دروازہ کے عین سامنے اپنے نجی ایکسرے سنٹر،کلینکل لیبارٹریاں قائم کرکے عوام الناس کولوٹنا شروع کردیا۔دوران ڈیوٹی پریشان حا ل مریضوںان کے لواحقین اورلوٹ مار مراکزپرلے جا نے والے سٹاف کے خلاف سیا سی وسما جی حلقوںکاشدیداختلاف اورای ڈی او ہیلتھ سے اصلا ح واحوال کامطالبہ۔تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال وزیرآبادمیںگردونواح سے سینکڑوںغریب مریض علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیںاورہسپتال میںتعینات سٹورانچارج مبشر،ڈسپنسرفرخ لنگائ،ایکسرے ٹیکنیشن عثمان،خالد رانجھا،لیبارٹری ٹیکنیشن طارق چیمہ سمیت دیگر نے ہسپتال کے با لمقابل کلینیکل لیبارٹری ،میڈیکل سٹوراورایکسرے سنٹر بنا رکھے ہیں۔جوہسپتال آئے مریضوںکولوٹنے کی خاطر ان نجی اڈوںپرلے جاتے ہیں۔صورتحال کااندازہ اس امر سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ہسپتال میںایکسرے اورمکتلف بیماریوںکے ٹیسٹ 15سے20روپے جبکہ ہسپتا ل کے باہرنجی لیبارٹریوںسے200سے 500تک وصول کئے جاتے ہیں۔سیاسی وسما جی حلقوںنے ای ڈی او ہیلتھ سید سخاوت علی شاہ سے فوری نوٹس لیکر ملو ث اہلکاروںکے تبادلوںکا سلسلہ شروع کیا جا ئے۔